19 فروری ، 2016
نیروبی.........یوں تو موسیقی کوعام طور پر روح کی غذا کہا جاتا ہے لیکن اب تو میوزک انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی محظوظ کرنے لگا ہے۔
جی ہاں کینیا کے ڈیری فارمرز نے گائے کو میوزک سنانے اور ٹی وی دکھانے کا انوکھا عمل شروع کیا ہے۔کینیا کے کسانوں کے مطابق ٹی وی دیکھنے اور موسیقی سننے والی گائے عام گائے کی بانسبت 3فیصد زیادہ دودھ دیتی ہیں۔
اپنی گائے کو میوزک سنانے والے ایک ڈیری فارمر کے مطابق اس کے جانوراس عمل کی بدولت روزانہ 35لیٹر دودھ دیتے ہیں۔