Geo News
Geo News

پاکستان
04 جون ، 2012

ڈرون حملوں پر احتجاج نہ کرنیکا حکومتی رویہ بے غیرتی پر مبنی ہے، لیاقت بلوچ

ڈرون حملوں پر احتجاج نہ کرنیکا حکومتی رویہ بے غیرتی پر مبنی ہے، لیاقت بلوچ

لاہور … جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں میں پہلے سے زیادہ شدت آچکی ہے، درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں لیکن حکومتی سطح پر امریکا سے باضابطہ طور پر کسی قسم کا احتجاج نہ کرنے کا اقدام حکمرانوں کی بے شرمی، بے غیرتی پر مبنی رویے کو صاف ظاہر کرتاہے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی پر حملہ آور ہے تو دوسری جانب صدر اور وزیراعظم سے لے کر وزراء تک نیٹو سپلائی کو بحال کرنے کی فکر میں مبتلا ہیں لیکن دفاع پاکستان کونسل حکمرانوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی اور نیٹو کو سپلائی بحال نہیں ہونے دے گی۔

مزید خبریں :