دنیا
29 جنوری ، 2012

روس اور جاپان کا جوہری تعاون کے فروغ پر اتفاق

ماسکو … روس اور جاپان نے جوہری توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق ظاہر کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں اہم دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ روسی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے جوہری توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق ظاہر کیا۔ جاپان میں سونامی کے بعد جوہری پلانٹوں کے حادثات میں روس نے جاپان کو ہر ممکنہ امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید خبریں :