دلچسپ و عجیب
22 فروری ، 2016

کوا بھی ٹھنڈی ٹھنڈی قلفی کا دلدادہ نکلا

کوا بھی ٹھنڈی ٹھنڈی قلفی کا دلدادہ نکلا

نیو یارک......کوے کی چالاکی کے قصے تو سب نے ہی سن رکھے ہیں لیکن کوا ٹھنڈی ٹھنڈی قلفی کا بھی دلدادہ نکلا اور خوب مزے لے لے کر قلفی اور آئس کریم کھائی۔

گرمی میں اگر آئسکریم مل جائے تو مزہ آجاتا ہے اور ٹھنڈی ٹھنڈی قلفی بچے بڑے سبھی کو پسند ہوتی ہیں لیکن جناب یہاں تو کوے میاں بھی آئسکریم کھانے کے شوقین نکلے۔یقین نہیں توتصویر میںیہ منظر آپ خود ہی دیکھ لیں آئسکریم کے ٹھیلے پر براجمان کوا للچائی ہوئی نظروں سے آئسکریم والے کو تکنے میں مگن ہے ۔

کوے کی نیت خرابی کو دیکھ کردکاندار کواس پر ترس آہی گیا اور آئسکریم نکال کرکھلانے لگا جبکہ کوے میاں نے بھی مفت کی دعوت خوب مزے لے لے کر اڑائی۔

مزید خبریں :