پاکستان
23 فروری ، 2016

مئی اور جون میں کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آئیگی ،محکمہ موسمیات

مئی اور جون میں کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آئیگی ،محکمہ موسمیات

کراچی ......محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی اور جون میں کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہرآئے گی ، اپریل سے مئی کے وسط تک غیر معمولی بارشیں بھی ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے ڈی جی ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ اس سال ملک بھر میں مئی اور جون میں شدید گرمی پڑے گی، کراچی اس سال بھی شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہو گا، کے الیکٹرک کوگرمی کی لہر کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں آج درجہ حرارت31 ڈگری تک جا پہنچا ہے، جو غیر معمولی ہے ، فروری کے آخر تک اسلام آباد کا درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اپریل سے مئی کے وسط تک معمول سے ہٹ کر بارشیں ہوں گی، اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں موسم بہار کی بارشیں مارچ کے پہلے ہفتہ سے ہوں گی۔

مزید خبریں :