05 جون ، 2012
لاہور…لاہورمیں ڈکیتی میں مزاحمت پر جنرل منیجر ایچ آرجاوید اقبال ڈاکوکی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابقجی ایم ٹیوٹاجاوید اقبال کے ساتھ ڈکیتی کاواقعہ گذشتہ رات پیش آیا۔جاوید اقبال اپنی بیوی کوایئرپورٹ سے لے کرآرہے تھے کہ مسلم ٹاوٴن موڑ پر ڈاکووٴں نے روکااورچھینا جھپٹی شروع کردی،جس پر جاوید اقبال نے مزاحمت کی،ڈاکووٴں نے مزاحمت پر اُنہیں گولیاں ماردیں،انہیں شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔جاوید اقبال جنرل منیجر آیچ آر ٹیکنیکل ایجوکیش اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے عہدے پر فائز تھے۔