پاکستان
24 فروری ، 2016

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم ،2 اساتذہ زخمی

کراچی:  وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم ،2 اساتذہ زخمی

کراچی…کراچی میں وفاقی جامعہ اردو میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے باعث 2اساتذہ زخمی ہوگئے،پولیس نے 7طلبہ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی اور 3کو حراست میں لے لیا ۔

وفاقی جامعہ اردو کے عبد الحق کیمپس میں دو طلبا تنظیموں کے دوران تصادم شروع ہوا جس میں یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ،اسی دوران دو اساتذہ بیچ بچاؤ کراتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بعد میں پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زخمی اساتذہ کو قریبی اسپتال منتقل کرادیا گیا ۔

پولیس کے مطابق اساتذہ کی مدعیت میں 7طلبہ کے خلاف اقدام قتل اور بلوے،جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہےجبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان طلبہ کے داخلے منسوخ کرنے اور اساتذہ نے 3روزہ یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :