دلچسپ و عجیب
26 فروری ، 2016

جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار، وائی فائی سے100گنا تیز’ لائی فائی‘ متعارف

جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار، وائی فائی سے100گنا تیز’ لائی فائی‘ متعارف

پیرس.......اکثر افراد وائی کنکشن کے سست ہونے کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ماہرین نے اب اس مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

فرانس کی ایک انٹر نیٹ کمپنی نے حیرت انگیز لائی وائی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے، جو وائی فائی سے 100گنا تیز رفتار ہے۔ فرانسیسی کمپنی نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران لائی فائی ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کے دوران ایک ویڈیو اسمارٹ فون پر اسٹریم اور ڈاؤن لوڈ کر کے پیش کیا۔

ٹاپسو کے مطابق لائی فائی کی رفتار وائی فائی کے مقابلے میں 100گنا زیادہ ہے، جو ایک سیکنڈ میں 23 ڈی وی ڈیز ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہے۔

LEDروشنی کی طاقت حاصل سے چلنے والا لائی فائی ٹیکنالوجی کی حامل ڈیوائسز بہت محدود پیمانے پر تیار کی گئی ہیں، جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ چند برسوں میں اتنا مقبول ہو جائے گا کہ وائی فائی کی جگہ لائی فائی ٹیکنالوجی لے لیگی۔

مزید خبریں :