Geo News
Geo News

کھیل
28 فروری ، 2016

پاک بھارت ٹاکرا، شائقین محظوظ بھی ہوئے، مایوس بھی

پاک بھارت ٹاکرا، شائقین محظوظ بھی ہوئے، مایوس بھی

اسلام آباد..........پاک بھارت میچ کے دوران ہر لمحے شائقین کرکٹ محظوظ بھی ہوئے اور مایوس بھی۔ کبھی بڑی سکرین غصے میں آف کردی تو کہیں جوش میں پھر آن کردی۔

پاک بھارت ٹاکرا شروع ہوا تو شائقین کرکٹ کا جذبہ تھا قابل دید،شروع میں وکٹیں تو گریں پر پھر بھی ہر رن اور شارٹ پر اٹھ کر کرکٹ کے مداح رقص کرتے رہے۔سرفراز نے ٹیم کو سہارا دیا تو تالیوں سے خوب داد دی گئی مگر جیسے جیسے تیزی سے وکٹیں گرتی گئیں بے چینی بڑھتی گئی اور شائقین کے چہرے لٹک گئے۔بڑی اسکرین بھی مایوسی میں بند کردی گئی۔

دوسری اننگز کا آغاز ہوا محمد عامر کی دھواں دار بائولنگ سے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں لیں تو کرکٹ لورز کے چہرے کھل اٹھے۔بند اسکرین دوبارہ آن ہوگئی۔شائقین کی دلچپسی نے نئی انگڑائی لی لیکن بھارتی بلے بازو ویرات اور یوراج کی پارٹنر شپ نے ساری امیدوں پر پانی پھیرنا شروع کر دیا ۔پھر کیا تھا آہستہ آہستہ شائقین کھسکتے رہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ بھارت اچھا کھیلا اور جیت گیا لیکن پاکستان کا بھی ٹورنامنٹ کا پہلامیچ تھا، امید ہے پاکستانی ٹیم آئندہ اچھا پرفارم کرے گی۔

مزید خبریں :