Geo News
Geo News

پاکستان
01 مارچ ، 2016

اسلام آباد: ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا

اسلام آباد........اسلام آباد کے ریڈ زون کوسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر مکمل طورپر سیل کردیاگیا ہے۔

راول ڈیم چوک سے ریڈ زون جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا، سرینہ ہوٹل سے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے راستے کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کر دیاگیا ہے۔

دوسرے علاقوں میں نادرا آفس سے شاہراہ دستور کی طرف جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے ہیں، میریٹ ہوٹل سے شاہراہ دستور اور پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :