پاکستان
01 مارچ ، 2016

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان

کراچی…محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کےدوران موسم کبھی مکمل اور کبھی جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہواؤں نے رخ بدل لیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا مکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 اور کم سے کم 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں10سے 12کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کراچی میں موسم کبھی مکمل اورکبھی جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بدھ کو بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :