01 مارچ ، 2016
نیویارک ......رواں برس فلمی دنیا کی سب سے بڑی ایوارڈ تقریب آسکر ایوارڈ تنازعے کا شکار رہا، جس کے باعث نہ صرف متعدد فنکاروں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا بلکہ شائقین کی دلچسپی بھی کم ہوگئی۔
جی ہاں امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں برس آسکر ایوارڈ کی تقریب دیکھنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس صرف 34اعشاریہ 3ملین امریکیوں نے آسکر ایوارڈ کی تقریب دیکھی جو کہ گزشتہ 8برسوں میں سب سے کم تعداد ہے جبکہ تاریخ کی تیسری کم ترین ویور شپ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے کم ویور شپ 2008میں ریکارڈ کی گئی تھی جب صرف 32ملین افراد نے ایوارڈ کی تقریب دیکھی تھی۔