29 جنوری ، 2012
مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل کے صدرشمعون پیرز نے ایران کیخلاف پابندیوں کے لاحاصل ہونے اوراسرائیل میں تہران کے خلاف یک طرفہ جنگ کی طاقت محدود ہونے کااعتراف کرتے ہوئے اسرائیل کے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کے قتل کاسلسلہ جاری رکھیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ صیہونی حکومت نے ایرانی دانشوروں کے قتل کاسلسلہ جاری رکھنے کاحکم دیاہے ،صیہونی حکومت کے صدر شمعون نے کہاکہ ایران کیخلاف عالمی پابندیوں کاکوئی فائدہ نہیں ہوا،انہوں نے تہران کیخلاف یکطرفہ جنگ کی طاقت محدود ہونیکابھی اعتراف کیااوراسرائیل کے اتحادیوں سے اپیل کی کہ ایرانی سائنسدانوں کے قتل کاسلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے ایران پرمزید سخت پابندیاں عائد کرنیکامطالبہ کیاہے۔