پاکستان
06 جون ، 2012

زرداری سیاست سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی کرنا پڑیگی، جاوید ہاشمی

زرداری سیاست سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی کرنا پڑیگی، جاوید ہاشمی

کراچی… پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذو الفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور حاکم زرداری کے ساتھ سیاست کی اور ان کی سیاست کو سمجھا بھی لیکن آصف زرداری کی سیاست کو سمجھنے کے لئے پی ایچ ڈی کرنی پڑے گی۔ یہ بات انہوں نے سندھ بار کونسل میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے زرداری کے ساتھ مذاکرات میں مجھے نہیں بٹھایا،لیکن ہمیں پتا تھا کہ وہ ہمیں کھاجائے گااور پانی بھی نہیں پیئے گا ، کراچی کے حالات پران کا کہنا تھا کہ کراچی میں جس طرح لاشیں مل رہی ہیں ایسا لگتا ہے کہ درندے کھلے پھر رہے ہیں اور انھیں قتل کے لائسنس مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسئلہ کو کوئی حل نہیں کرنا چاہتا سب اقتدار چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اپنے حلقے کے نوے فیصد لوگ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چیف جسٹس کا بیٹا کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے سزا ملنی چاہئے لیکن یہ عام بات ہے کہ کسی کو قابوکرنا ہوتا ہے تو اس کے گھروالوں کو نشانہ بنایاجاتا ہے، ایجنسیوں کو گندے کھیل نہیں کھیلنے چاہئے اور عدلیہ کا احترام کرنا چاہئے ۔

مزید خبریں :