04 مارچ ، 2016
اوسلو......ناروے سے تعلق رکھنے والی19سالہ لڑکی کو دنیا کی سب سے کم عمرارب پتی کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
امریکی جریدے فوربزکی جاری کردہ دنیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ فہرست میں الیگزینڈرا اینڈرسن کا نام ان افراد میں سرِ فہرست ہے جو نہایت کم عمری میں ہی دولتمند ترین قرار پائے۔
اس فہرست میں 1اعشاریہ 2بلین ڈالردولت کے ساتھ الیگزینڈراکو دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت قرار دیا گیا۔