06 جون ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی الاٹمنٹ نہ ہونے کے خلاف درخواستوں پر مزید کارروائی 18 جون تک ملتوی کردی۔سماعت کے دوران وزارت مذہبی امور کی طرف سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ 10 ہزار عازمین حج کے کوٹہ کے لئے سعودی حکومت سے مذاکرات جاری ہیں جونہی سعودی حکومت اجازت دے گی تونئی درخواستیں دینے والے حج ٹور آپریٹرز کو میرٹ اور قانون کے مطابق کوٹہ کی الاٹمنٹ کردی جائے گی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزارت نئے ٹورز آپریٹروں کو قانون کے مطابق کوٹہ الاٹ کرے اور بلیک لسٹ قرار دی گئی کمپنیوں اور معیار پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔