Geo News
Geo News

دنیا
06 مارچ ، 2016

شمالی کوریا پر پابندیوں کا اعلان جلدمتوقع ہے ، جنوبی کوریا

شمالی کوریا پر پابندیوں کا اعلان جلدمتوقع ہے ، جنوبی کوریا

سیول.......... جنوبی کوریا نے انکشاف کیا ہے کہ پیانگ یانگ کے خلاف تازہ پابندیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی کوریا کے ایک اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ انکشاف کیا ہے کہ پیانگ یانگ کے خلاف تازہ پابندیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی گزشتہ بدھ شمالی کوریا کے خلاف اب تک کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جن کی تفصیلات آئندہ ہفتے کے دوران متوقع ہیں۔

اسی دوران کل سے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ سالانہ جنگی مشقیں شروع ہو رہی ہیں، جنہیں پیونگ یانگ اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔ یہ مشقیں تیس اپریل تک جاری رہیں گی۔ شمالی کوریا نے ان مشقوں کو جنگ کی تیاری سے تعبیر کیا ہے۔

مزید خبریں :