Geo News
Geo News

دنیا
06 مارچ ، 2016

امریکا: فائرنگ کے واقعات، تین افراد ہلاک

امریکا: فائرنگ کے واقعات، تین افراد ہلاک

واشنگٹن ۔ 6 مارچ (اے پی پی) امریکی ریاست مسی سیپی میں فائرنگ کے دو واقعات میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا واقعہ ساؤتھ ویسٹ ہیون ڈرائیو پر پیش آیا جب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دونوں افراد کی عمریں 22 سال بتائی گئی ہیں۔

اس واقعہ کے کچھ دیر بعد قریبی علاقہ میں اسی نوعیت کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :