Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
07 مارچ ، 2016

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی جیولری لانچ کردی

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی جیولری لانچ کردی

ممبئی .....کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ’’ٹائم لیس بائی مادھوری‘‘کے نام سے جیولری لانچ کردی ہے ۔

جیولری لانچنگ تقریب کے اس موقع پر مادھوری نے دیدہ زیب سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کے ساتھ انہی کی کلیکشن کا پہنا ہوانفیس ہیرےجڑا ہار بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

اداکارہ نے اس تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ برانڈ گزشتہ184 برسوں سے اس کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں اور پی این جیولرز اپنے کام کی نفاست اور خریداروں کی پسند کا خاص خیال رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھارت کے مقبول ترین اس برانڈ کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ہے ۔

مزید خبریں :