Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
07 مارچ ، 2016

سویڈن میں بغیر عملے کےپہلی دکان کھول دی گئی

  سویڈن میں بغیر عملے کےپہلی دکان کھول دی گئی

کراچی....جنگ ویب ڈیسک....سویڈن میں بنا عملے کی پہلی دکان کھول دی گئی جو چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ٹی ماہر روبرٹ الیاسن نے بتایا کہ ایسی دکان کھولنے کا خیال انہیں تب آیا جب وہ چھوٹے شہر ویکن میں رات کے وقت بچے کے لئے کھانا نہیں خرید سکے تھے کیوں کہ تمام دکانیں بند تھیں۔ اس لئے انہوں نے ایسی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے عملے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس دکان میں خریداری کرنے کے لئے گاہک کو دکان کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوتا ہے اور پھر اپنے موبائل فون پر خصوصی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرنی ہوتی ہے۔ دکان کا دروازہ موبائل فون کے ذریعے کھلتا ہے۔ اندر جاکے گاہکوں کو ضروری اشیا لے کے اس کا بارکوڈ فون کے ذریعے سکین کرنا ہوتا ہے جس کے بعد بینک کارڈ کے ذریعے قیمت ادا کی جا سکتی ہے۔ اس دکان میں صرف لوڈر اور شیلفس پر سامان رکھنے والے کارکن کام کرتے ہیں۔

چوری سے بچنے کے لئے دکان میں 6 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ اب تک اس دکان میں چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :