07 مارچ ، 2016
پیانگ یانگ..........امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑی فوجی مشقوں کا آغاز پیرسے ہوگیا، ان مشقوں میں جنوبی کوریا کے تین لاکھ اور امریکا کے پندرہ ہزار فوجی شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیدل فوجی دستوں کے علاوہ امریکا کے جنگی بحری جہاز اور ایئر فورس کے لڑاکا طیارے بھی حصہ لیں رہے ہیں۔ اِن کے علاوہ ٹینکوں اور توپوں کے جنگی ڈویڑن بھی مشقوں میں شامل ہیں۔ ان سالانہ فوجی مشقوں کے آغاز پر جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اِنہی فوجی مشقوں کے ردِ عمل میں شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کو جوہری حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے اطلاق کی منظوری بھی دی تھی۔