Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
07 مارچ ، 2016

بی ایم ڈبلیو کے قیام کی دنیا بھر میں صد سالہ تقریبات

بی ایم ڈبلیو کے قیام کی دنیا بھر میں صد سالہ تقریبات

نیویارک..........معروف جرمن کار ساز ادارہ ’بی ایم ڈبلیو‘انتظامیہ نے پیر کو ادارے کے قیام کی ایک سو ویں سالگرہ منائی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ادارے کی انتظامیہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں بی ایم ڈبلیو کے صنعتی یونٹوں میں صد سالہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس اداریکی سات مارچ 1916ء کو باویریئن ایروپلین ورکس کے طور بنیاد رکھی گئی تھی تاہم 1922ء میں اس کا نام تبدیل کر کے باویریئن موٹر ورکس یا بی ایم ڈبلیو کر دیا گیا۔

آج کل بی ایم ڈبلیو چودہ مختلف ممالک میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بنا رہی ہے۔ دنیا بھر میں اس کمپنی کے ملازمین کی تعداد سوا لاکھ ہے۔

مزید خبریں :