پاکستان
08 مارچ ، 2016

اغوا میں ملوث اہلکاروں کی رپورٹ آئی جی کو بھیجی تھی،اے آئی جی

 اغوا میں ملوث اہلکاروں کی رپورٹ آئی جی کو بھیجی تھی،اے آئی جی

کراچی ...افضل ندیم ڈوگر...ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ اغوا برائےتاوان میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی رپورٹ انہوں نے آئی جی کو بھیج دی تھی۔

جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اغواء کرکے تھانوں میں بند کرنے میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی رپورٹ منظر پر آتے ہی اعلیٰ حکام کو بھیج دی تھی جس میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی مگر کراچی پولیس نے اس سلسلے میں مقدمات درج نہیں کئے۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ اغواء برائے تاوان کے مقدمات درج کرنا سی ٹی ڈی کا کام نہیں ہے لیکن گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سخت ریمارکس کے بعد بھی پولیس کی جانب سے رات گئے تک مقدمات درج نہ کئے گئے تو انہوں نے اپنے شعبہ سی ٹی ڈی میں تین ایف آئی آر درج کرادیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے مقدمات کے تحت 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :