Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
08 مارچ ، 2016

خون جما دینے والی سردی میں مشکل ترین میراتھن ریس

خون جما دینے والی سردی میں مشکل ترین میراتھن ریس

نوووسی برسک......یوں تو آپ نے کئی ایسے میراتھن ریس کے مقابلے دیکھے ہونگے جس میں کھلاڑی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے پورا زور لگا دیتے ہیں لیکن رگوں میں خون جما دینے والی یہ ریس تو بلکل منفرد ہے۔

سائبیریا میں واقع بیکل جھیل میں ہونے والی یہ ریس شدید ترین سردی میں منعقد کی جاتی ہے جب جھیل برف باری کے باعث منجمد ہو جاتی ہے اور یہ دنیا کے 10مشکل ترین چیلنجز میں سے ایک ہے۔دنیا کے 50مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے اتھلیٹ اس ریس کا حصہ بنتے ہیں اور 42کلو میٹر کا طویل سفر طے کرے ہیں۔

یہ ریس صاف پانی کے تحفظ کیلئے منعقد کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مضبوط دل کے حامل یہ اتھلیٹ ریس میں دوڑ کراس عظیم مقصدکیلئے اپنا نام درج کراتے ہیں۔

مزید خبریں :