06 جون ، 2012
ماسکو… جسمانی فٹنس کیلئے ایکسر سائز تو سب ہی کر تے ہیں اور وہ بھی اپنے، اپنے انداز میں لیکن روسی نو جوانوں نے ایکسرسائز ذرا مختلف طر یقے سے کر نے کیلئے ہزاروں فٹ کی بلندی کا انتخاب کیا۔لوہے کے کھمبوں پر چڑھ کر ہزاروں فٹ کی بلندی میں پہنچنے کے بعد ان نو جوانوں نے بغیر کسی حفاظتی انتظام کے ہوامیں لٹک کر معمول کے مطابق ورزش کی۔اس دوران ذرا سی بھی غلطی ان کو مو ت کے منہ میں پہنچا سکتی تھی لیکن بلندی اور تیز ہوائیں بھی ان کے حوصلے پست نہ کر سکیں اور یہ اپنے اس کارنامے کی تصویر اور وڈیو بنواتے خطر ناک ترین ایکسرسائز میں مصروف رہے۔