دلچسپ و عجیب
09 مارچ ، 2016

ڈکار ہے یا دھماکا، ڈکارلینے پر 77ڈالر جرمانہ

ڈکار ہے یا دھماکا، ڈکارلینے پر 77ڈالر جرمانہ

ویانا......ڈکار آجا نا یوں تو ایک فطری عمل ہے لیکن اگر یہ ڈکار کسی دھماکے دار آواز میں ہوتولینے کے دینے بھی پڑ سکتے ہیں۔

جی ہاں آسٹریاکے دارالحکومت ویانا میں Edin Mehic نامی شخص نے ایک کباب ہاؤس سے کباب کھا کر ایسی زوردار ڈکارماری کہ آس پاس کھڑے لوگوں کے دل ہی دہلا دئیے۔

بس پھر کیا تھا وہاں موجود ایک پولیس اہلکارنے نقص امن کے الزام میں ایڈن پر77ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا اور آئندہ کے لیے تنبیہ بھی کر دی۔ تو صاحب اگر آپ کو ڈکارآرہی ہے تو اپنے ارد گرد ضرور دیکھ لیجیے گا کہیں لینے کے دینے نہ پڑجائیں۔

مزید خبریں :