10 مارچ ، 2016
لاہور......لاہورہائیکورٹ نےڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احدخان چیمہ کے توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے پربرہمی کااظہارکیا،عدالت نے ریمارکس دیئےکہ کیوں نہ ڈی جی ایل ڈی اے کو عہدے سے ہٹا دیا جائے ۔
مقامی شہری صبیحہ خانم نےلاہور ہائیکورٹ کےروبرو توہینِ عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ عدالت کے طلب کئےجانے کے باوجودپیش نہیں ہو رہے،عدالت نےاس پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئےکہ کیوں نہ ڈی جی ایل ڈی اے کو عہدے سے ہٹا دیا جائے ۔
لاہور ہائی کورٹ نے احد خان چیمہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 29مارچ تک ملتوی کر دی۔