11 مارچ ، 2016
کینبرا......آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں مکڑی کی نئی قسم دریافت کی گئی ہے جو پانی میں تیرنے کے علاوہ شکار بھی کر سکتی ہے۔
آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے مکڑی کی یہ نئی قسم مچھلی اور مینڈک کا شکار بھی کر سکتی ہے جبکہ پانی میں پیدا ہونے والی حرکت کی وجہ سے اُسے اپنے شکار کو ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے۔
ہاتھ کی ہتھیلی کے برابر مکڑی کی اس نئی قسم کا نام کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر Brian Greeneکے اعزاز میں Brian رکھا گیا ہے۔