دلچسپ و عجیب
12 مارچ ، 2016

چلی میں رنگوں سے بھری میراتھن کا انعقاد

چلی میں رنگوں سے بھری میراتھن کا انعقاد

چلی..... زندگی کی مشکلات ،پریشانیوں اور تناؤ سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوار بنائیںاور دوڑ لگائیں۔

جی بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھُلاتے ہوئے 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔

گذشتہ دنوں چلی کے شہرپیوکون میں اس دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے ہزاروں شرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔

اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء راستے بھر ایک دوسرے پر قوس و قزح کے مختلف رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔

مزید خبریں :