12 مارچ ، 2016
کیلی فورنیا......نو عمر لڑکیاں اب ہو شیار ہو جائیں کیونکہ کم عمری میں میک اَپ کے استعمال سے کئی خطرناک بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
امریکی ر یاست کیلی فورنیا میں ہونیوالی ایک حالیہ طبی تحقیق میں ماہرین نے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ خواتین اور خصوصاً نوعمر لڑکیوں کا شادی سے قبل زیادہ میک اپ کرنا جسم میں مضر کیمیکل کی وجہ بن رہا ہے اور ان کے جسم میں ضروری ہارمون کی پیداوار بھی شدید متاثر ہوتی ہے جس سے عمر کے اگلے حصے میں کئی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے کی خاتون سائنسدان کے مطابق خواتین ہی میک اپ کا سب سے زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نوعمر لڑکیاں انہیں زیادہ استعمال کرتی ہیں اور نقصان اٹھاسکتی ہیں۔
خاتون سائنسدان کا کہنا ہے کہ اگر خواتین صرف تین دن کے لیے ہی میک اپ سے دور رہیں تو وہ مضر کیمیکل سے بچ سکتی ہیں کیونکہ خوشبوؤں، بالوں کی افزائش، صابن، اسپرے اور سن اسکرین مضرِ صحت کیمیکل سے بھرے ہوئے ہیں۔
سائنسدانوں کا مشورہ ہے کہ خواتین میک اپ کا استعمال وقفے وقفے سے ترک کرتی رہیں تاکہ کیمیکل جسم میں جمع نہ ہونے پائیں جب کہ سب سے بڑھ کر نو عمر لڑکیاں اس سے اجتناب کریں۔