07 جون ، 2012
قاہرہ… مصر کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے ان کا ملک صدارتی انتخابات کے لئے تیار نہیں۔ دارالحکومت میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سابق سربراہ اور مصری اپوزیشن جماعت کے سربراہ البرادی نے کہا کہ مصر اس وقت نئے سربراہ مملکت کے انتخاب کے لئے تیار نہیں کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار اور ملک تباہی سے دوچار ہے۔ ہر سو مایوسی چھائی ہوئی ہے۔ محمد البرادی نے تجویز پیش کی کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے کام کریں۔ اگر وہ ناکام ہوگئے ملک ختم ہو جائے گا۔ شیڈول کے تحت صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 اور 17 جون کو منعقد ہونا ہے۔