14 مارچ ، 2016
اسلام آباد......الیکشن کمیشن کے ممبران کی اہلیت طے کرنے کے لیے ترمیمی آئینی بل لانے کی تجویز ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن کے موجودہ ارکان نے13 جون 2016 کو ریٹائر ہونا ہے، اب نئے ممبرز کی اہلیت کیا ہونی چاہیئے ،انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی چاہتی ہے کہ یہ ممبر صرف ریٹائرڈ جج ہی نہیں ، بیورو کریٹس بھی ہو ںاور یہ معاملہ انتخابی اصلاحات سے پہلے طے پا جانا چاہیئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئینی ترمیم کا بل جلد لا نے کی تجویز ہے جو تحریک انصاف کے رکن عارف علوی کی جانب سے منگل کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔