07 جون ، 2012
کراچی…سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ڈیم کے لئے نجی زمین بلا معاوضہ لینے سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ لینڈ کو سروے اور جانچ پڑتال کرکے معاملہ طے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس گلزار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت کے حکم پر بلوچستان حکومت کی جانب سے درخواست گزار کو پچاس ہزار روپے کا چیک دیاگیا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ مدعی عبدالصمد کی زمین ڈیم کے لئے استعمال نہیں کی گئی یہ معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ میں زیرسماعت رہ چکا ہے۔عدالت نے پٹیشن ت نمٹاتے ہوئے محکمہ لینڈکو زمین کا سروے اور جانچ پڑتال کرکے معاملے کو طے کرنے حکم دیا ہے۔