دلچسپ و عجیب
16 مارچ ، 2016

مالدیپ میں سب سے بڑے زیر آب ریسٹورنٹ کی تنصیب

مالدیپ میں سب سے بڑے زیر آب ریسٹورنٹ کی تنصیب

مالے......دنیا میں لاتعداد ایسے ریسٹورنٹس موجود ہیں جہاں سے سمندر کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے لیکن مالدیپ میں زیرِ آب بنائے گئے اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کا تجربہ انتہائی دلچسپ ثابت ہوگا۔

جی ہاں مالدیپ میں دنیا کے سب سے بڑے زیرِ آب ریسٹورنٹ کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جس کی لمبائی 18میٹر جبکہ چوڑائی 5میٹر ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں اردگرد صاف و شفاف شیشے نصب کئے گئے ہیں جہاں سے آپ سمندری مخلوق کا خوبصورت نظارہ کرسکیں گے اور یہ آپ کے کھانے میں مداخلت کا باعث بھی نہیں بنیں گی۔

24افراد کی گنجائش والے اس انوکھے ریسٹورنٹ کی تزئین و آرائش جاری ہے اور اسے رواں برس سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

مزید خبریں :