Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
17 مارچ ، 2016

ٹریکٹرکے پہیوں سے بنائی گئی دنیا کی وزنی ترین سائیکل

ٹریکٹرکے پہیوں سے بنائی گئی دنیا کی وزنی ترین سائیکل

برسلز.....ویسے تو سائیکل دنیا کی سب سے سادہ اور آسان سواری تصور کی جاتی ہے لیکن ایک منچلے نے دنیا کی سب سے بھاری بھرکم سائیکل تیار کر کے دیکھنے والوں کے ہوش ہی اُڑا دئیے ہیں۔

بیلجیم سے تعلق رکھنے والے جیف پیٹرز نامی نوجوان نے ٹرک کے دیوہیکل پہیے لگاکر 860کلو گرام وزنی سائیکل تیار کر کے اپنا نامی ریکارڈ بک میں درج کروا لیا ہے۔

جیف نے اپنی اس انوکھی سائیکل کو مونسٹر سائیکل کا نام دیا ہے جسے وہ کسی دشواری یا حادثے کے بغیرپیڈل گھما کر چلاتے ہوئے بیلجیئم کی سڑکوں پر نکلا تو راہگیر رُک کر اس دیوہیکل بائی سائیکل کو حیرت سے دیکھتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بنانے لگے۔

لوہے کے مضبوط فریم میں ٹرک کے دیوہیکل پہیوں پر مشتمل سائیکل پر سوار ہو نا اور اترنا تو مشکل ہے لیکن ایک باربیٹھ جائیں تو اونچائی پر بیٹھ کر اسے شہر کی سڑکوں پر چلانے کا مزہ ہی الگ ہے۔

مزید خبریں :