08 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کر کے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو خرم وارث نے جیو نیوز کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ماڑی پور میں کارروائی کر کے دو ملزمان مکرم اور سجاد کو گرفتار کر لیا اور ا ن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی خرم وارث کے مطابق ملزم مکرم گزشتہ دنوں سفورا چورنگی کے قریب رینجرزکے سب انسپکٹر عرفان کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے جبکہ ملزم سجاد ٹارگٹ کلنگ ، بینک ڈکیتی اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔