20 مارچ ، 2016
ممبئی......ورلڈ ٹی 20 میں سپر10 مرحلے کے ایک میچ میںجنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم کیو ڈی کوک، ہاشم آملہ، فاف ڈوپلسی، اے بی ڈیولیئرز، جے پی ڈومینی، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، کائل ایبٹ، ڈیوڈ ویز، کاگسکو ربادااور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔
دوسری طرف افغانستان نے محمد شہزاد، نور علی زردان، اصغر استانک زئی، گل بدین نائب، محمد نبی، سمیع اللہ شنواری، نجیب اللہ زردان، راشد خان، عامر حمزہ، دولت زردان اورشاپور زدران پر مشتمل ٹیم میدان میں اتاری ہے۔
دونوں ٹیموں نےایونٹ میں اب تک ایک ، ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ہی پوائنٹس کی منتظر ہیں۔