پاکستان
23 مارچ ، 2016

وزیر آباد: این اے 101 کا ضمنی انتخاب،ن لیگ کے افتخار چیمہ کامیاب

وزیر آباد: این اے 101 کا ضمنی انتخاب،ن لیگ کے افتخار چیمہ کامیاب

وزیر آباد.......قومی اسمبلی کی نشست این اے101وزیرآباد پرمسلم لیگ ن کے امیدوار افتخارچیمہ 1ہزار669 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوگئے۔

سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار81ہزار218ووٹ لےسکے،دوسری جانب پی ایس 23 نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کےامیدوار جیت گئے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 101وزیر آباد کےسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کےافتخار چیمہ 82ہزار887ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔تحریک انصاف کےامیدوارمحمداحمد چٹھہ81ہزار218ووٹ لےسکے۔

اُدھر تحریک انصاف کےکارکنوں نےنتائج تبدیل کرنےکا الزام لگاتے ہوئے ریٹرننگ افسرکےدفترکے سامنےاحتجاج کیا۔گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئےاوردفتر کے اندرجانے کی کوشش کی،جس پرپولیس نےمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔

افتخارچیمہ کی کامیابی پر وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےکہ مسلم لیگ(ن)کےامیدوارکی کامیابی عوام کےاعتمادکانتیجہ ہے۔انکی حکومت عوام کی خوشحالی اورخوشیوں کیلیےکوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 23 نوشہروفیروزپربھی منگل کو انتخابی دنگل ہوا،لیکن یہاں معاملہ یکطرفہ دیکھنے کو ملا۔پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاالحسن لنجارسمیت دیگر امیدوار میدان میں تھے،لیکن غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار ضیاالحسن لنجار36ہزار810 ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ مخالف آزادامیدوارریاض کورائی صرف 207 ووٹ لےسکے،جیالےامیدوار کی کامیابی پرآصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نےضیاالحسن کوفون پرمبارک باد دی اور اسےعوام کی فتح قراردیا۔

مزید خبریں :