پاکستان
29 جنوری ، 2012

سینیٹر ساجد میر کو دل کی تکلیف، پی آئی سی میں داخل

لاہور … مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرا دیا گیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ترجمان کے مطابق پروفیسر سینیٹر ساجد میر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ملنے ماڈل ٹاوٴن جا رہے تھے کہ راستے میں دل کی تکلیف ہوئی۔ انہیں پی آئی سی لے جایا گیا جہاں ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی کی گئی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث نے سینیٹر ساجد میر کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :