08 جون ، 2012
کراچی … وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی سے کراچی میں ملاقات کرکے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، قائم مقام گورنر نثار کھوڑو، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے رضا ربانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔