پاکستان
08 جون ، 2012

ٹارگٹ کلر سجاد کھتری 15جون تک جسمانی ریمانڈپر پھر پولیسکے حوالے

کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلر سجادکھتری کو 15جون تک جسمانی ریمانڈپر ایس آئی یوپولیس کی تحویل میں دے دیا۔ملزم کے سرکی قیمت 5لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزم سجادکھتری کو جوڈیشیل مجسٹریٹ غربی افضل روشن کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کے خلاف پولیس مقابلے سمیت قتل کے کئی مقدمات درج ہیں۔تفتیشی افسرکے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور اسکے سر کی قیمت حکومت سندھ نے 5لاکھ روپے مقرر کی تھی۔عدالت نے مزید تفتیش سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعامنظور کرتے ہوئے ملزم کو 15جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔

مزید خبریں :