09 جون ، 2012
بھکر ... بھکر کے قریب دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے6 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حادثہ بھکر کے قریب میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر پیش آیا۔جہاں اسلام آباد سے بھکر آنے والی اور کراچی سے پنڈی جانے والی مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئیں۔حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین،ایک بچی اور دو بھائی منیر اور توقیر شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو بنیادی مرکز صحت جنڈا والا منتقل کیا گیا جبکہ معمولی زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔