پاکستان
09 جون ، 2012

سندھ،بلوچستان کے اضلاع کو معطل بجلی کی فراہمی بحال

سندھ،بلوچستان کے اضلاع کو معطل بجلی کی فراہمی بحال

جیکب آباد… سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی فراہم کرنیو الی گدو تھرمل پاورہاوٴس کی مین لائن میں فنی خرابی بالآخر دس گھنٹے بعد دور کر دی گئی ہے جس کے بعد متعدد علاقوں میں معطل بجلی کی فراہم بحال کر دی گئی ہے۔ سیپکو ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات دس بجے کے قریب ضلع کشمور میں تیز ہواوٴں کے باعث گدو تھرمل پاور ہاوٴس سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں کشمور کے علاقے تنگوانی کے قریب فنی خرابی آگئی جس کے باعث کندھکوٹ ،تنگوانی،ٹھل،آباد،جیکب آباد،جعفرآباد ،نصیر آباد اور صحبت پور سمیت مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جو دس گھنٹوں تک دور نہ کی جاسکی اور علاقے کے عوام شدید عذاب سے دوچار ہو گئے۔ تاہم سیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں نقص دور کر دیا گیا ہے اور فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

مزید خبریں :