27 مئی ، 2016
اسلام آباد کے بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سفری دستاویزات نہ ہونے پر 2مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے غلام حیدراور محمد عثمان نامی مسافر غیرملکی ایئر لائن کے ذریعے دوحا کے راستے برازیل جانا چاہتے تھے۔
دونوں مسافروں کو ایف آئی اے کے انسدادانسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیاہے ۔