28 مئی ، 2016
صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے طے کرلیا ہے کہ اپنے ہی ضوابط کار پر بات کریں گے، حکومت ضد پر اڑی رہی تو بحران شدت اختیار کر جائے گا۔
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے ہی پاناما لیکس پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، وزیر اعظم بعض وزرا کی نا اہلی اور تعصب کی وجہ سے پریشان ہیں ۔
وزیر اعظم کے لاڈلے وفاقی وزیر پانی و بجلی سندھ کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کر رہے ہیں۔ چند وزرا چاہتے ہیں کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام سندھ میں لوڈ شیڈنگ پر صبر کر رہے ہیں لیکن صبر کا پیمانہ لبریز بھی ہوسکتا ہے۔