پاکستان
09 جون ، 2012

اوباما نے پاکستان پر ڈرون حملے بڑھانے کی منظوری دے دی

اوباما نے پاکستان پر ڈرون حملے بڑھانے کی منظوری دے دی

واشنگٹن… ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان میں ڈرون حملوں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں اوباما انتظامیہ کی پاکستانی اقدامات کے بارے میں مایوسی بڑھ رہی ہے،کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ضروری اقدامات نہیں کر رہا ہے جس کے بعد گزشتہ ہفتوں میں پاکستان پر جارحانہ ڈرون حملے بڑھ گئے ہیں۔ اخبار نے امریکی وزیر دفاع کے پاکستان کے بارے حالیہ بیانات کا بھی حوالہ دیا ،امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے حال ہی میں پہلے بھارت اور پھر افغانستان کے دورے کے دوران پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں شدت پسندوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے واشنگٹن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی شکاگو کانفرنس میں شرکت کے بعد سے سی آئی نے نے 8ڈرون حملے کئے۔ اس سے پہلے گزشتہ ساڑھے پانچ مہینوں میں 14حملے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :