28 مئی ، 2016
لاکھوں دلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی ڈیانا کا خوبصورت گاؤن اگلے ماہ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ہرے رنگ کا یہ گاؤن پرنسس ڈیانا نے انیس سو چھیاسی میں آسٹریا کے دورے کے موقع پر زیب تن کیا تھا، جگ مگ کرتا یہ گاؤن ایک لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شہزادی ڈیانا کے دیگر ملبوسات بھی نیلامی کےلئے پیش کیے جائیں گے۔