09 جون ، 2012
ڈیرہ غازی خان… ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں نے 5 لڑکیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس طارق بسرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ واقعہ فورٹ منرو میں پیش آیا جہاں لڑکیوں کے بیان کے مطابق وہ گھومنے آئی تھیں جب اہلکار تلاشی کے بہانے انہیں تھانے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے میں 4اہلکار ملوث پائے گئے ہیں جن کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں کا تعلق لاہور سے ہے۔