31 مئی ، 2016
وزیراعظم کے چار گھنٹے کے آپریشن میں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہوئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سرجن بہت خوش ہیں کہ پیوندکاری بالکل ٹھیک ہوئی ہے اور دوران خون تسلی بخش ہے، مزید دو دن تک انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خوش ہیں کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری میں گرافٹنگ بہت اچھی ہو گئی ہے، شریانوں میں خون کی روانی اچھی نظر آ رہی ہے، تاہم ان کی 48 گھنٹے تک طبی نگرانی کی جائے گی۔