01 جون ، 2016
کراچی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرمایہ کارکمپنی چلانےوالے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نیب کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان احمر عابدی، عامرحسین اورمحمد عامرشامل ہیں۔
ترجمان نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرین سے معلومات کی تصدیق بینک نے بھی کی ہے، ملزمان نے 15کروڑ 70لاکھ روپے اور 6لاکھ 42ہزار ڈالربینکوں سےنکلوائے۔